حج کوٹہ میں 20کی بجائے 40 فیصد کٹوتی ظالمانہ فیصلہ ہے: حج آرگنائزرز

30 جون 2013
حج کوٹہ میں 20کی بجائے 40 فیصد کٹوتی ظالمانہ فیصلہ ہے: حج آرگنائزرز

 اسلام آباد (آئی این پی) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداروں نے کہا ہے وزارت مذہبی امور سعودی حکام کے فیصلہ کے خلاف پرائیویٹ حج آرگنائزر کے کوٹہ سے 20 فیصد کٹوتی کی بجائے 40 فیصد کر رہے ہیں، اس ظالمانہ اور یک طرفہ فیصلہ پر چیف جسٹس، صدر اور وزیر اعظم نوٹس لیں، بصورت دیگر تمام پرائیویٹ آرگنائزرز کی جانب سے حج کے خواہش مند افراد سڑکوں پر ہوں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) کے چیئر مین محمد وحید اقبال نے کہا 90 ہزار حجاج کرام جنہوں نے پرائیویٹ آرگنائزر کی طرف سے حج کا فریضہ ادا کرنا تھا وہ اس وقت غیریقینی کا شکار ہیں۔