سندھ: متحدہ اپوزیشن کا ٹیکسوں میں اضافے کےخلاف سیاسی، قانونی جدوجہد کا اعلان

30 جون 2013

کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے سندھ میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافے اور بعض خدمات پر سیلز ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کےخلاف سیاسی اور قانونی جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے جب تک یہ ٹیکس واپس نہیں لئے جائیں گے، جدوجہد جاری رہے گی۔ فیصل علی سبزواری نے کہا سرکاری بینچز نے ازخود یہ بل منظور کرلیا ۔ ٹیکسوں کی واپسی تک جدوجہد جاری رہے گی،پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں 20 سے 25 فیصد اضافہ ظلم اور ناانصافی ہے۔مسلم لیگ (فنکنشنل) کے پارلیمانی لیڈر امتیاز احمد شیخ ،مسلم لیگ ن ،تتحریک انصاف کے رہنمانے کہا سندھ حکومت کا یہ دعویٰ غلط ہے اس نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے۔