کالا باغ ڈیم سندھ کی زراعت کےلئے موت کا پیغام ہے: جلال شاہ

30 جون 2013

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ و کنوینر سندھ بچاو کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کالا باغ ڈیم سے متعلق خبروں پر کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا قیام سندھ اور پنجاب صوبوں کی معیشت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ کالا باغ ڈیم سندھ کی زراعت کیلئے موت کا پیغام ہے اور پنجاب کی غیر آباد زرعی زمین کیلئے خوشحالی کا پروگرام ہے ۔ انہوں نے یہ بات حیدر منزل کراچی میں پارٹی کے عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وفاق لے لئے میاں محمد نواز شریف سنبھال کر قدم اٹھائیں اور کسی بھی ایسی سوچ کے اشارے سے دور رہیں جو ان کو اور ان کی جماعت کو کسی ایسی گمراہی میں لے جائے جس کی وجہ سے ان کی حکومت بھی کمزور ہو اور قیادت پر بھی انگلی اٹھے۔