اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوںکی تاخیر کی تحقیقات کا حکم

30 جون 2013

کراچی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے ایم ڈی جنید یونس نے اسلام آباد ایئرپورٹس پر پروازوں کی تاخیر کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے یہ پروازیں موسم کی خرابی‘ بجلی جانے اور سکیننگ مشینیں نہ چلنے کے باعث بھی لیٹ ہورہی ہیں۔ ایم ڈی جنید یونس نے مسافروں سے پروازوںکی تاخیر پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ بعض عوامل ایسے ہیں جن میں پی آئی اے مجبور ہے۔