فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا

30 جون 2013

پشاور (آئی این پی) فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا، اڑھائی ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی تاہم شمالی و جنوبی وزیرستان اور تحصیل باڑہ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو مہم نہیں چلائی جا سکے گی۔ محکمہ صحت فاٹا کے مطابق فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی 2013ءسے ہو گا۔ انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی 2013ءسے ہو گا۔ انسداد پولیو مہم میں اڑھائی ہزار سے زائد ٹیمیں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔