ڈسکہ: دیرینہ دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

30 جون 2013

ڈسکہ (نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پرفائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص قتل 3 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ میترانوالی میں 2 گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس میں فیصل عرف شیرا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 3 شدید زخمیوں کو سیالکوٹ ریفرکردیا گیا۔ زخمیوں میں عدنان، معاویہ اور مجتبیٰ شامل ہیں جن کی حالت نازک ہے۔