لاڑکانہ: کرشنا مندر سے 50 لاکھ روپے کی مورتیاں چوری، ہندو برادری کا احتجاج

30 جون 2013

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) کرشنا مندر لاڑکانہ سے 50 لاکھ روپے مالیت کی مورتیاں چوری ہو گئیں۔ مندر سے مورتیوں کی چوری پر ہندو برادری نے احتجاج کیا ہے۔