بدین: زمیندار کی نجی جیل سے 21 ہاری بازیاب

30 جون 2013

 بدین (ثناءنیوز) بدین میں پولیس نے زمیندار کی نجی جیل میں قید 21 ہاریوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کے حکم پر گا¶ں سجن چانڈیو کے قریب مقامی زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 21 افراد کو بازیاب کیا گیا جنہیں پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ زمیندار نے انہیں زبردستی رکھا ہوا تھا اور کسی اجرت کے بغیر ان سے جبری مشقت لی جا رہی تھی۔