حیدرآباد، مقتولہ بہن کا مقدمہ لڑنیوالی خاتون کو بھی قتل کردیا گیا

30 جون 2013

حیدرآباد (نامہ نگار) مقتول بہن کے مقدمہ کی سماعت کے بعد واپس گھر جاتے ہوئے انصاف کی متلاشی مدعیہ کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ورثاءکا لاش سمیت ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا، 4جون کو ہزارہ کالونی حالی روڈ کے علاقے میں شوہر اور اس کے ساتھی پولیس اہلکار عثمان کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل کی گئی مسماة شمیم اختر کی بہن تسنیم اخترہفتے کے روز ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مقدمے کی سماعت میں حاضری کے بعد واپس اپنے گھر جارہی تھی ۔