قمر زمان کائرہ خورشید شاہ کی چھوڑی ہوئی سیٹ سے الیکشن لڑیںگے
ہیڈ رسول(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سابق گورنر گلگت بلتستان و وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کو قومی اسمبلی کا حصہ بنانے کیلئے سندھ سے ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سید خورشید شاہ کی ایم این اے کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر الیکشن لڑینگے۔11مئی کے الیکشن میں حلقہ این اے 106 میں پی پی پی کے قمر زمان کائرہ ہار گئے تھے۔