دوہری شہریت کیس: مشیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کی 4 روز میں طلبی

30 جون 2013

جامشورو (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کو دہری شہریت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ الیکشن کمشنر جامشورو کے مطابق جمع کرائے گئے حلف نامے غلط تھے، یہ فراڈ کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمشنر جامشورو نے عدالت سے درخواست کی مراد علی شاہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حکم دیا ہے کہ مراد علی شاہ کو 4 روز میں عدالت میں پیش کیا جائے۔