کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں:میر واعظ

30 جون 2013

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںآزادی پسند رہنماﺅں نے بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو قطعی طورپر مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کنن پوشپورہ میں خواتین کی اجتماعی آبروریزی کے بائیس برس بعد بھارتی وزیر خارجہ نے اس پر معافی مانگی اور اسی طرح سے بھارت ایک دن کشمیر پر اپنے جبری قبضے پر بھی معافی مانگے گا۔