عراق : بم دھماکہ، فائرنگ 10افراد ہلاک
بغداد (اے ایف پی) عراق میں فائرنگ میں مزید 10افراد مارے گئے۔ یوں اس ماہ کے آخر تک مرنیوالوں کی تعداد 420ہو گئی۔ ابوغریب میں بم دھماکے سے 3افراد ہلاک اور 10زخمی ہوئے۔ موصل میں بجلی کے آلات کی دکان پر فائرنگ سے 3شہری جاں بحق ہو گئے۔