ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: اعصام الحق کی جوڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

30 جون 2013

لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی سٹار اعصام الحق اور ہالینڈ کے جین جولین راجر پر مشتمل جوڑی نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاک ڈچ جوڑی نے میلیسی اور سکیسی کی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد چھ تین، سات دو، چھ تین، سات پانچ اور آٹھ چھ کے سکور سے شکست دی۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ڈیل پوٹرو، برڈچ، ٹامک، شیپر، کباٹ، سیپی، ژوژینی، وارڈسکو نے چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں کنیپکی، لسیکی، اے ریڈوانسکا، پوٹیگ، سٹیفنز، ونسی، راسن، پیرون کووا اور کویٹووا نے چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔