انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کو ایسوسی ایٹ رکنیت دیدی

30 جون 2013

لندن (آئی اےن پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کو ایسوسی ایٹ رکنیت دیدی۔ اس بات کا فیصلہ آئی سی سی کے لندن میں جاری سالانہ کانفرنس میں کیا گیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے گذشتہ سال افغانستان کو ایسوسی ایٹ رکنیت دینے کی درخواست دی گئی تھی۔ پاکستان سمیت بیشتر رکن ممالک نے افغانستان کو ایسوسی ایت رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔ افغانستان آئی سی سی کا 38واں ایسوسی ایٹ رکن ہے۔ آئی سی سی حکام بھارتی کرکٹ بورڈ کو میچوں میں لازمی طور پر ڈی آر ایس کے استعمال پر قائل کرنے میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے۔ سابق بھارتی سپنر انیل کمبلے کی سربراہی میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بی سی سی آئی حکام نے ڈی آر ایس کو لازمی قرار دینے کی تجویز کی بھرپور مخالفت کی اور اس ٹیکنالوجی کو لازمی قرار دینے سے پہلے مزید جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...