بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس آج ہوگا

30 جون 2013

 ایبٹ آباد (این این آئی) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس آج ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کرینگے۔ اجلاس میں کلبز کے متعلق آئینی ترامیم پر غور اور اس کا از سرنوجائزہ لیا جائےگا۔ اجلاس میں 2013-14ءکے بجٹ پر تبادلہ خیال اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔