سنوکر چیمپئن محمد آصف نیشنل گیمز کی تقریب میں نظرانداز

30 جون 2013
سنوکر چیمپئن محمد آصف نیشنل گیمز کی تقریب میں نظرانداز

اسلام آباد (آئی اےن پی) اسلام آباد میں شروع ہونے والے بتیسویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں ورلڈ ایمیچر سنوکر چیمپئن محمد آصف کو نظرانداز کئے جانے پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق نیشنل گیمز کی مشعل روشن کرنے کی تقریب میں سابق لیجنڈز سمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن محمد آصف جس نے پاکستان کو ورلڈ چیمپئن اور ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن بنایا اس کو افتتاحی تقریب سے نظرانداز کیا جانا مایوس کن بات ہے۔