ارجنٹائن، ٹیم کی شکست پر شائقین نے فٹبال کلب کے صدر پر مکے برسا دئیے

30 جون 2013

ریوڈی جنیرو (آئی اےن پی) دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کے مداح کامیابی پر جہاں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سر پر بٹھا لیتے ہیں وہاں شکست پر ان کے غیض و غضب سے بچنا بھی بہت دشوار ہے۔ ارجنٹائن میں فٹبال کے مداح کلب ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پریس کانفرنس کے دوران کلب کے صدر اور دیگر آفیشلز پر برس پڑے۔ ٹیم کو جنوبی امریکہ کے ممالک کی پریمیئر لیگ میں بری طرح شکست سے دو چار ہونا پڑا تھا۔ تب ہی ناراض مداحوں نے کلب انڈیپنڈینٹ پریزیڈنٹ ہاویئر کینٹرو اور دیگر آفیشلز پر مکوں اور کرسیوں کے ذریعے دھاوا بول دیا۔