وزیراعظم مزید قرض لینے کی بجائے کفایت شعاری کو فروغ دیں: ڈاکٹر صدف علی

30 جون 2013

لاہور (پ ر) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی معیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے کی بجائے ملکی سطح پر تمام سرکاری دفاتر میں کفایت شعاری اور سادگی کے کلچر کو فروغ دیکر قومی غیرت فنڈ قائم کرنے کا اعلان کریں جس میں تمام ملکی اور غیر ممالک میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اور عام شہری دل کھول کر رقوم جمع کرائیں اور ملک کو قرضوں کی معیشت سے نکالنے میں تعاون کریں۔ منتخب حکومت سے ایسے فیصلوں کی منتظر ہے جس سے قومی غیرت اور قومی تشخص کو فروغ حاصل ہو۔