آئی سی سی کا 2017ءسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان

30 جون 2013

لندن (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی نے 2017ءسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن 2017ءمیں انگلینڈ میں ہو گا۔ 2016ءکا ٹی 20 ورلڈکپ بھارت میں ہو گا جبکہ 2021ءکی ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی بھارت میں ہو گی۔ 2023ءکا کرکٹ ورلڈکپ بھی بھارت میں ہو گا۔ پاکستان کی 2016ءکی ورلڈکپ ٹی 20 کی میزبانی کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔ 2023ءتک پاکستان کو کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں دی گئی۔ 2015ءسے 2023ءتک تمام ایونٹس کی وینیوز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔