محکمہ انہار کی ٹیموں کے چھاپے‘ 60 پانی چور زمیندار پکڑے گئے‘ بااثر افراد بھی شامل

30 جون 2013

فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ انہار کی خصوصی ٹیم نے دو مقامات پر چھاپے مار کر نہری پانی چوری کرنے والے 60 زمینداروں کو پکڑ لیا۔ جن میں بااثر افراد بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نہری پانی سے محروم چھوٹے زمینداروں کی شکایات پر گذشتہ روز محکمہ انہار کی ٹیموں نے چھاپے مارے اس دوران 60 پانی چور پکڑے گئے۔ پولیس نے اس ضمن میں بوٹا‘ صفدر‘ اسماعیل‘ اشرف وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

4 بجلی چور پکڑے گئے

فیروزوالا (نامہ نگار) لیسکو کی خصوصی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ...