باٹا ایف سی نے فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

30 جون 2013

مانگامنڈی (نامہ نگار) آٹھواں سرسید احمد خاں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ باٹا ایف سی نے 4 گول سے جیت لیا۔ فائنل سلیم خاں ساکر سکول مانگا اور باٹا ایف سی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ باٹا ایف سی کی ٹیم نے 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ مہمان خصوصی ونگ کمانڈر سکواڈرن لیڈر محمد عبدالنعیم خاں، پرنسپل علی گڑھ کالج نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔