فیفا کنفیڈریشنز کپ، برازیل اور سپین کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

30 جون 2013

ریوڈی جنیرو (اے پی پی) نویں فیفا کنفیڈریشنز کپ کا فائنل آج ریوڈی جنیرو میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکہ میں دفاعی چیمپئن برازیل اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پہلے سیمی فائنل میں برازیل نے یوروگوئے کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ورلڈ اور یورپی چیمپئن سپین نے اٹلی کو شکست دی ۔