شیخوپورہ: قتل کیس میں ملوث ملزم کو سزائے موت، ایک لاکھ جرمانہ

30 جون 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) ایڈیشنل سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے فیصل آباد روڈ کی آبادی جیون پورہ میں طلاق کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے سابقہ داماد جاوید محمود اور اس کے ہمسایہ رمضان علی کو قتل اور جاوید محمود کے بھائی پرویز اور بہن طیبہ بی بی کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث محمد سرور کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ اس مقدمہ میں ملوث محمد سرور کے بیٹے سجاد علی کو عمر قید بامشقت اور 5ہزار روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔