نیشنل گیمز کے ذریعے ملنے والا پیغام پوری دنیا میں پھیلائیں گے : شاہد نذیر

30 جون 2013

اسلام آباد (این این آئی) ون پاﺅنڈ فش گانے سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کرنیوالے پاکستانی شاہد نذیر نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کے ذریعے ملنے والا پیغام پوری دنیا میں پھیلائیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپنے وطن سے محبت کا درس دینے کیلئے یہاں آئے ہیں، فنکار اورکھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیںان کی سرگرمیوں سے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، نیشنل گیمز کے ذریعے ملنے والا پیغام پوری دنیا میں پھیلائیں گے۔ اس موقع پر گلوکار ملکو نے کہا کہ ہم نیشنل گیمز اور موسیقی کے ذریعے دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم پُرامن اور متحد قوم ہیں، نیشنل گیمز کے ذریعے ملک کا مثبت چہرہ دنیا میں ابھرے گا، مٹھی بھر دہشت گردوں کو پاکستان کا نام خراب نہیں کرنے دے سکتے، ہم پاکستان کا اصل دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔