لاہور میں جاری دو روزہ سمر فیشن ویک اختتام پذیر ہو گیا

30 جون 2013

لاہور (این این آئی) لاہور میں جاری دو روزہ سمر فیشن ویک اختتام پذیر ہو گیا۔ آخری روز ماڈلز کی ریمپ پر واک اور ڈانس پرفارمنس سے حاضرین جھوم اٹھے۔ مقامی ہوٹل میں ہونیوالے میوزیکل فیشن شو کے دوران معروف فیشن ڈیزائینر مہما فرحان کے تیارکردہ پارٹی اینڈ برائیڈل وئیرز پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو ہر طرف رنگ بکھر گئے۔ شو کے دوران گلوکارہ راگنی نے بھی گیت سنائے۔ معروف کوریوگرافر آمنہ علی کی ڈانس پرفارمنس پر ماحول رنگین ہو گیا اور شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ دو روزہ سمر فیشن ویک کے دوران مختلف ڈیزائنرز نے موسم گرما کے دیدہ زیب لباس متعارف کروائے اور کوریوگرافرز کی پرفارمنس کو بھی بے حد سراہا گیا۔