جی ایس ٹی میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائے گا، متصف علی سندھو
جی ایس ٹی میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائے گا، متصف علی سندھو
سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر چودہری متصف علی سندھو نے کہا ہے کہ حکومت نے روز مرہ کی اشیاءپر جی ایس ٹی ٹیکس لگا کر عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے، دنیا کے اندر کسی بھی جگہ یہ قا نون موجود نہیں ہے کہ جس دن پارلیمنٹ میں تجویز دی جا ئے اسکی منظوری سے پہلے ہی نافذ کر دیا جائے، جی ایس ٹی کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائے گا، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار، چھوٹی بڑھی صنعتیں بند پڑی ہوئی ہیں اور مزدور طبقہ روٹی کو ترس رہا ہے اور حکومت کے وزراءاور امراءائیرکنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر غریب عوام کو ختم کرنے اور امیر کو امیر تر کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، وہ اپنے رابطہ دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقعہ پر رانا عارف سلیم، ملک شاہدندیم اور میاں قیصرندیم بھی موجود تھے، چودہری متصف علی سندھو نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اب باہر سے کسی کو بلانے کی کوئی ضرورت نہیں، اب ورلڈ بینک کے تربیت یافتہ لوگ پاکستان میں بھی پیدا ہو چکے ہیں، جو ملک اور قوم کے مفاد کو بالائے طاق رکھ کر اپنے آقاﺅں کو خوش کر نے کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کر رہے ہیں۔