ثقافت سے رشتہ مضبوط رکھیں ، یلغار سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہو گی : قوی خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی ثقافت سے رشتہ مضبوط رکھیں گے تو ہمیں غیرملکی ڈراموں کی یلغار سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہو گی‘ اپنے ڈراموں، فلموں اور تھیٹر کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بدلتے وقت کے ساتھ خود کو ڈھالنا چاہئے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ اپنی روایات کو ہی پست پشت ڈال دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غیرملکی ڈراموں کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین ڈرامے بنانے ہونگے اور اس کے کے ساتھ اپنی ثقافت کو نمایاں طور پر اجاگر کرنا ہوگا اور ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ ہم کبوتر کی طرح بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیں۔