مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی

30 جون 2013

نارنگ منڈی (نامہ نگار) سابق ممبر کونسل شیخوپورہ سردار نعیم رضا مان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جس طرح قومی الیکشن میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے انشااللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی۔ الیکن میں کئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کریں گے۔ اس موقع پر اعظم باجوہ، غلام عباس گجر، ملک عبدالستار گوگی اور دیگر موجود تھے۔