حکومت نے 13 جون سے جی ایس ٹی لگا کر عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے: طیب زمان ڈھلوں

30 جون 2013

نارنگ منڈی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابق امیدوار حافظ طیب زمان ڈھلوں اور سردار مون نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود حکومت نے جی ایس ٹی ٹیکس 13 جون سے نافذ کرکے عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کرنے والی حکومت کی اصلیت عوام کے سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے الیکشن میں کئے وعدے پورے نہ کئے تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔ مہنگائی سے پریشان لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔