فلم انڈسٹری کی کشتی کو ڈبونے میں کسی باہر کے شخص کا کوئی کردار نہیں : ریشم

30 جون 2013

لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی کشتی کو ڈبونے میں کسی باہر کے شخص کا کوئی کردار نہیں، بلکہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں اپنوں کا قصور ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب تک ہم اپنے ساتھ مخلص نہیں ہوتے اس وقت تک انڈسٹری بحرانی کیفیت سے دوچار رہے گی۔ انڈسٹری کی بحالی کے لئے میری ہر طرح سے خدمات حاضر ہیں کیونکہ میں نے اسی فلم انڈسٹری کے نام پر عزت، شہرت اور نام کمایا ہے اب جہاں تک ہو سکا۔ میں فلم انڈسٹری کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردا کرتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے انڈسٹری کو سہارا دینے کے لئے بیان بازی سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔