ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاںبحق

30 جون 2013

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نواحی قلعہ کالروالا چوک میں کتے کو بچانے کی کوشش کرنے پر موٹرسائیکل سوار سخاوت جاںبحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اچانک موٹرسائیکل الٹ گئی جس سے سخاوت زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔