فیروزوالہ میں لڑائی جھگڑے 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

30 جون 2013

فیروزوالہ (نامہ نگار) لڑائی جھگڑوں میں دو عورتوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطاب کالاخطائی روڈ پر صادق، لیاقت اور اس کے ساتھی نے خنجروں کے وار کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا شہباز اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے دو مخالفین کو گولیاں مار دیں۔ معمولی جھگڑے پر انور اور وحید وغیرہ نے حملہ کرکے اقبال کی بیوی اور والدہ کو زخمی کردیا کوٹ عبدالمالک میں رفیق نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے حملہ کرکے زائد کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔