رشوت لیتے ہوئے انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

30 جون 2013

قصور (نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہد یعقوب نے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تھانہ کھڈیاں میں تعینات سب انسپکٹر محمد حنیف نے تفتیش حق میں کرنے کے لئے 5ہزار روپے رشوت مقدمہ کے مدعی مبشرعلی سے طلب کی۔ جس نے محکمہ انٹی کرپشن کو اطلاع دی جس پر عباس رسول وڑائچ سول جج قصور کے ہمراہ چھاپہ مار کر محمد حنیف کو رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔