الحمر ا میں ائرکنڈیشنڈ سسٹم فیل ہونے پر ڈرامہ بینوں کا احتجاج

30 جون 2013

لاہور (این این آئی) الحمر ا میں ائرکنڈیشنڈ سسٹم فیل ہونے پر شائقین کا احتجاج۔ الحمرا ہال I میں اور ہال II میں ائرکنڈیشنڈ کے کام نہ کرنے سے شائقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیسے خرچ کرکے اچھی تفریح دیکھنے کے لئے آتے ہیں مگر ائرکنڈیشنڈکے کام نہ کرنے شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انتظامیہ کو فوری طو رپر ائرکنڈیشنڈ ٹھیک کرنا چاہئیں۔ الحمرا انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔