شامین کے رقص نے تماشائیوں کے ہوش گم کر دیئے
لاہور (این این آئی) الحمرا میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”لنڈا بازار“ میں رقاصہ شامین کے رقص نے تماشائیوں کے ہوش گم کر دیئے۔ ڈرامہ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پید اہو گئی جب ایک تماشبین نے سٹیج کے قریب آ کر رقاصہ شامین پر نوٹو ں کی بارش کر دی، تاہم شامین ڈانس ادھورا چھور کر بیک سٹیج پر چلی گئیں۔ اس موقع پر الحمراءکے سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ تماشبین کو ہال سے باہر نکال دیا۔ سکیورٹی اہلکارو ں نے ہزاروں روپے کے نوٹ اکٹھے کر کے سٹیج منیجرکے پاس جمع کر دیئے۔