تھیٹر کے ابھرتے ہوئے فنکار رضوان نے سپر سٹار مستانہ کی یاد تازہ کردی

30 جون 2013

لاہور (این این آئی) تھیٹر کے ابھرتے ہوئے فنکار رضوان نے سپر سٹار مستانہ (مرحوم) کی یاد تازہ کردی۔ ڈرامہ ”کنگلے عاشق“ میں اس کی بے ساختہ اداکاری پر تماشائی لوٹ پوٹ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکا ررضوان الحمراءکلچرل کمپلیکس میں ہدایت کار مسعود اختر کے ڈرامہ ”کنگلے عاشق“ میں منشی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی اداکار ی میں مستانہ کا رنگ نمایاں ہے۔ خوش قسمتی سے ان کی شکل بھی مستانہ سے گہری مشابہت رکھتی ہے۔ ڈرامہ میں اس کے مکالمے اور حرکات تماشائیوں کے دل موہ لیتی ہیں۔ ڈرامہ ”کنگلے عاشق“ کے رائٹر ریاض اختر اور پروڈیوسر محمد حنیف ہیں۔ دیگر کاسٹ میں عرفان ہاشمی، توقیر زیدی، ماہی، گڈو، الیاس احمد، سونیا سیٹھی، نرمل، مدیحہ اور نادیہ شامل ہیں۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...