سینئر اداکار محمود خان بیماری کے باعث انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

30 جون 2013

لاہور (کلچرل رپورٹر) سینئر اداکار محمود خان بیماری کے باعث انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت سے اپنی چھت کا مطالبہ کر دیا۔ محمود خان نے کہا کہ مسلسل اٹھائیس سال تک اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے چہروںپر مسکراہٹیں بکھیری ہیں لیکن آج بیماری کی وجہ سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیا ہے۔