اعلانات کے باوجود نئے سال کے چھ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی گلوکار میوزک البم ریلیز نہ کر سکا

30 جون 2013

لاہور (این این آئی) اعلانات کے باوجود نئے سال کے چھ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی گلوکار اپنی میوزک البم ریلیز نہ کر سکا۔ گلوکارہ حمیرا ارشد‘ فریحہ پرویز‘ راگنی‘ ملکو‘ وارث بیگ‘ سائرہ نسیم‘ جواد احمد‘ شبنم مجید‘ عارف لوہار‘ حمیرا چنا سمیت دیگر گلوکاروں نے نئے سال میں البم ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ملک میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی گلوکار نے اپنے اعلان پر عمل نہیں کیا۔