سول ہسپتال پھولنگر میں عملہ کا خسرہ سے متاثرہ بچی کا علاج کرنے سے انکار

30 جون 2013

پھول نگر ( نامہ نگار) سول اسپتال پھول نگر میں ویکسین اور عملہ نہ ملنے پر خسرہ سے متاثرہ بچی کی جان کو خطرہ خسرہ کونٹر پر موجود عملہ نے علاج کرنے سے انکار کر دیا ورثاءہاتھ جوڑتے رہے کہ خدا کے واسطے ہماری بچی کو چیک کردو لیکن وہاں پر موجود عملے کے کان پر جوں تک نہ رینگی ورثاءکا ہسپتال میں احتجاج پھول نگر کے محلہ کوٹ باجہ سنگھ کی خاتون کی بیٹی ایمان فاطمہ کو خسرہ کی شکائت ہوئی والدین فوری طور پر سول ہسپتال پھول نگر لائے تو وہاں پر موجود وسیم نے کہا کہ ڈاکٹر موجود نہیں ہے کسی پرائیویٹ کلینک پر لے جاﺅ غریب والدین نے کہا کہ پرائیویٹ کلینک والوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال لے جاﺅں ورثاءکے احتجاج پر کافی لوگ اکھٹے ہوئے اور ہسپتال کے ناروا سلوک پر احتجاج کیا جب تمام واقع کی صورت حال معلوم کرنے کےلئے اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ ویکسین محمد اسحاق سے رابطہ کیا تو انھوں نے ورثاءکو علاج کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آپ کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے عملے کو میں شوکاز نوٹس بھیج دونگا تاہم ہسپتال کے عملہ نے بچی کو داخل کر لیا۔