قصور : انویسٹی گیشن کا معیار بہتر بنانے کیلئے پولیس افسروں کیلئے ورکشاپ

30 جون 2013

قصور (نامہ نگار) ڈی پی او قصور رائے اعجازاحمد کی زیر صدارت انویسٹی گیشن کے معیارکو بہتر بنانے کے سلسلہ میں گزشتہ روز ڈی پی او آفس قصور میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی ایک دن کی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کےلئے ساحل این جی او نے قصور پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔ ورکشاپ میں بچوں کے اغوائ، تشدد، بچوںکے حقوق، غیر امتیازی سلوک، والدین کی ذمہ داریاں، خاندان کے بغیر بچوں کی حفاظت، عدم توجہ اور زیادتی سے تحفظ، نگہداشت کے مراکز کا معائنہ، بچوں کا معیار زندگی، معاشرتی تحفظ، معذور بچے، بچوں کو گود لینا، مہاجر و پناہ گزین بچے، بچوں کی تعلیم، اقلیتی طبقے کے بچے، بچوں سے مشقت، منشیات کی لعنت، جنشی تشدد، بچوں کی خرید و فروخت، جسمانی تشدد اور آزادی سلب کرنا، استحصالی عوامل اور حقوق اطفال کے موضو عات پر بریفنگ دی گئی۔