شیخوپورہ مریدکے روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال، جگہ جگہ گڑھے بن گئے

30 جون 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )شیخوپورہ مریدکے روڈ جو کروڑوں روپے سے بنی، میں مبینہ طور پرناقص میٹریل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی بناءپر جگہ جگہ گڑھے پڑگئے ہیں اس بارے میں ڈی سی او کی ہدایت پر ڈی او پلاننگ نے سڑک کا معائنہ کرکے اس کی رپورٹ ڈی سی او کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ مریدکے روڈ پر 10مقامات پ اس قدر گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جو کسی بھی بڑی گاڑی یا مسافر برادار بس الٹنے کے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں۔