شیخوپورہ میں بد ترین لوڈشیڈنگ بدستور جاری، صارفین کے احتجاجی مظاہرے

30 جون 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) شہر اور ا س کے نواحی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور شہر کے وسطی علاقوں میں مسلسل 4تا 6گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے جنڈیالہ روڈ ،گوجوانوالہ روڈ اور ابراہیم کالونی سمیت چار مقامات پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔