سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اشتراوصاف کی گاڑی پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ، 2 گرفتار
لاہور (نامہ نگار+خصوصی رپورٹر) گارڈن ٹاﺅن کے علاقہ میں اےک خاتون سے واردات کے دوران دو ڈاکو سابق ایڈووکیٹ جنرل اشتر اوصاف علی کی سیکورٹی پرمامور پولیس گارڈ سے مقابلے کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ڈاکوو¿ں کی فائرنگ کی زد مےں آ کرسابق ایڈوکیٹ جنرل کی کار کو بھی نقصان پہنچا۔ بعد ازاں سی آئی اے پولیس نے فرار ہونیوالے دونوںڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا۔ علی بلاک میںدوموٹر سائیکل سوار خاتون سے گن پوائنٹ پرطلائی چوڑیاں اتروا رہے تھے کہ اس دوران وہاں سے سابق ایڈووکیٹ جنرل اشتر اوصاف علی پولیس سکیورٹی کے ہمراہ گزرے۔ ڈاکوﺅںنے سمجھا کے پولیس آگئی۔ جس پر ڈاکوﺅںنے ان پر فائرنگ کر دی۔ اشتر اوصاف کی سکیورٹی پر مامور پولےس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تو ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپرےشنز لاہور رائے طاہر اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک موقع پر پہنچ گئے۔ پولےس نے ڈاکوﺅں کی موٹر سائیکل قبضہ میںلے لی جبکہ بعد ازاںسی آئی اے پولیس نے فرار ہونے والے دونوںڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گرفتار ڈاکوو¿ں کو مبےنہ پولےس مقابلے مےں پار کئے جانے کا امکان ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ اشتر اوصاف کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اورر ہدایت کی ہے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔