سینٹرل جیل کراچی سے 20 خطرناک قیدی سکھر جیل منتقل

30 جون 2013
سینٹرل جیل کراچی سے 20 خطرناک قیدی سکھر جیل منتقل

کراچی(نمائندہ نوائے وقت) حکومت سندھ نے سینٹرل جیل کراچی سے 20 خطرناک قیدیوں کو سکھر جیل منتقل کردیا ہے جن میں 7 سزائے موت اور 13 عمر قید کے شامل ہیں۔ منتقل کئے گئے بیشتر قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔ ہفتے کی صبح رینجرز نے کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کرکے قیدیوں سے موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد کی تھیں۔بعدازاں صوبائی حکومت نے خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میںمزید قیدیوں کو اندرون سندھ جیلوںمیںمنتقل کردیا جائے گا۔