ای او بی آئی سکینڈل، دو ملزم حفاظتی ضمانت پر پیش ،سابق چیئر مین، کی گرفتاری کیلئے چھاپے

30 جون 2013

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) حفاظتی ضمانت پر ای او بی آئی سکینڈل کے دو ملزموں نے خود کو پیش کردیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد مالک کے مطابق ممبر انویسٹمنٹ کمیٹی ای او بی آئی اقبال داﺅد ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے پلاٹ کی خریداری کے وقت انویسٹمنٹ کمیٹی کے سربراہ تھے دوسرا ملزم محمد قاسم پرویز پلاٹ کے مالک کرنل (ر) اسد مرزا کا فرنٹ مین تھا،نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیئر مین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزم نے سندھ کی ایک اہم سیاسی شخصیت کے گھر پناہ لے رکھی ہے۔گرفتار ملزم کرنل(ر) علی مرزا کے فرنٹ مین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کرالی ہے۔