مشرف نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

30 جون 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل قمر افضل ایڈووکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔ اس سے قبل جمع کرائی گئی اپیل نامناسب الفاظ کے استعمال پر واپس کر دی گئی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ نے سابق صدر کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا۔