گدو تھرمل پاور میں آتشزدگی

30 جون 2013

کشمور (نامہ نگار) گدو تھرمل پاور ہاﺅس میں یونٹ نمبر 1 کے بس بار میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث دو ملازم سعید احمد اور مشتاق احمد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر واپڈا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دوسری طرف آگ لگنے سے سارے یونٹ ٹرپ ہو گئے جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستا ن کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔