پاڑہ چمکنی کلیئر‘ پونے دو ماہ کے آپریشن میں 75 شدت پسند‘ 21 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

30 جون 2013

وسطی کرم (نیٹ نیوز) وسطی کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی کو سکیورٹی فورسز نے کلیئر کر دیا۔ آپریشن کے دوران غیرملکی عسکریت پسندوں سمیت 75 شدت پسند مارے گئے۔ پاڑہ چمکنی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی کرنل وسیم نے بتایا کہ شدت پسند سات مئی کو پاڑہ چمکنی میں داخل ہوئے اور متعدد لوگوں کے گھر جلا دئیے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا جس میں 75کے قریب شدت پسند مارے گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک ازبک شدت پسند بھی شامل ہے۔ علاقے کو چند دنوں میں ہی کلیئر کر دیا گیا۔ کرنل وسیم کے مطابق آپریشن میں 21 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چھیاسی زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد آبادکاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 10380متاثرہ خاندانوں کو راشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...