ضمنی الیکشن میں حلقہ 161 سے غیر متنازع لیگی امیدوار نامزد کیا جائے: شہزاد نذیر سندھو

30 جون 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161سے مسلم لیگ(ن) کے ممکنہ امیدوار چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں صاف شفاف کردار کے حامل غیر متنازع مسلم لیگی امیدوار کو ٹکٹ کیلئے نامزد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حلقہ میں ابھی تک نئی تنظیم سازی نہیں کی گئی، اس لئے نام نہاد مسلم لیگی عہدیدار بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں ایسا نہ ہوکہ ان کی مذموم حرکتوں سے حلقہ کی تعمیروترقی متاثر ہو جائے۔ حلقہ کے عوام میاں شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر ان کے جیسا ہوش مند اور درد دل رکھنے والا امیدوار چاہتے ہیں۔